ہاکی سٹیڈیم لاہور میں قومی کھلاڑیوں کے کیمپ کا آغاز 

ہاکی سٹیڈیم لاہور میں قومی کھلاڑیوں کے کیمپ کا آغاز 

  

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں سینئر ہاکی کھلاڑیوں کے کیمپ کا آغاز ہوگیا.قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید,کوچ اجمل لودھی جبکہ ویڈیو انالسٹ کے فرائض ندیم لودھی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ کیمپ میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم جلد ہی ایکشن میں نظر آئے گی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن ہاکی سیریز کے جلد انعقاد کے لئے کوشاں ہیں ہم اس سے قبل کھلاڑیوں کی مکمل تربیت کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -