فیکٹری ایریا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی 

  فیکٹری ایریا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ پیر کالونی میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سمیع اللہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے زخمی سمیع اللہ کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلووں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -