سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنزکا تبلیغی اجتما ع رائیونڈ کا دورہ 

   سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنزکا تبلیغی اجتما ع رائیونڈ کا دورہ 

  

لاہور، مانگا منڈی (کرائم رپورٹر، ملک ممتاز حسین+ملک احسان الٰہی) سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشن سا جد کیا نی تبلیغی اجتما ع رائیونڈ کا دو رہ کیا تفصیلات کے مطا بق سی سی پی او لاہور اجتماع رائیونڈ کا دورہ کیا، ڈی آئی جی آپریشن ساجد کیانی بھی ہمراہ موجود،سربراہ لاہورپولیس نے اجتماع کی سیکورٹی کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی صدر حفیظ الرحمٰن بگٹی نے اجتماع کی سیکورٹی پر بریفنگ دی۔ سی سی پی اونے سکیورٹی،ڈیوٹی اور پوائنٹس اور اہم مقامات کا جائزہ لیاسی سی پی او نے ڈویژنل ایس پیز کو فل پروف سکیورٹی دینے کی ہدایت دی۔سی سی پی او لاہور کی سی ٹی او لاہور کو جامع ٹریفک پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی۔۔

منی تبلیغی اجتماع پر  2 ایس پیز کی سپرویژن میں سیکیورٹی ڈیوٹی تعینات۔  4 ڈی ایس پیز، 18 ایس ایچ اوز تعینات اور اپنے فرائض سرانجام دیں گیں۔ تبلیغی اجتماع پر 140اپر سپاڈینٹ اور 904 کانسٹیبل کو تعینات کیا گیاآج سے شروع ہونے والا منی اجتماع اتوار کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید :

علاقائی -