گلوکارعلی ظفر کے ہتک عزت دعویٰ پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے گلوکارعلی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا عدالت اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئی میشا شفیع کے وکیل کے مطابق وہ کینیڈا میں مقیم ہے کورونا وائرس کے باعث میشا شفیع سفر نہیں کرسکتی میشا شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر وکلاء کی جرح مکمل ہوچکی اداکارہ صباء حمید جرح کیلئے پیش ہوئیں وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کی جاتی ہے عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا پر سید فرحان اور صباء حمید کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
عدالت میں جنسی ہراساں کرنے پر گلوکارعلی ظفر نے میشا کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔