جرائم کی شرح میں کمی تک ایس ایچ اوز کی ہفتہ وار چھٹی بند 

جرائم کی شرح میں کمی تک ایس ایچ اوز کی ہفتہ وار چھٹی بند 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز نے 13 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی ہفتہ وار چھٹی بند کرنے کا حکم جاری کر دیا شہر کے 13 تھانوں کی حدود میں وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایس ایچ اوز کی ہفتہ وار چھٹی بند کی ہے جن تھانوں کے ایس ایچ اوز کی ویکلی ریسٹ بند کی ہے ان میں تھانہ کاہنہ، اقبال ٹاؤن، فیکٹری ایریا، گجرپورہ، باغبانپورہ، اسلام پورہ، شاہدرہ، تھانہ چوہنگ، فیصل ٹاؤن، شادباغ، غازی آباد اور لیاقت آباد بھی شامل ہے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کوہفتہ وار چھٹی دینے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -