حکومت اپوزیشن کے تمام عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار: چودھری سرور
لاہور (نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کبھی استعفوں کی دھمکی اور کبھی لانگ مارچ کا دعوی اپوزیشن کو خودسمجھ نہیں آرہی کہ وہ اب کیا کر یں پی ڈی ایم میں ایک نہیں درجن کے قر یب بیانیے ہیں حکومت اور اتحادیوں میں کوئی تفریق نہیں سب ملکی ترقی وخوشحالی اور اداروں کی مضبوطی کیلئے ایک پیج پر ہیں ہم ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں غر یبوں کیلئے ”کوئی بھوکا نہ سوئے“ پروگرام حکومت کی غر یب دوستی کی عظیم مثال ہے کمیرمیں سرور فاؤنڈیشن اور المصطفیٰ ٹرسٹ کے تعاون سے آنکھوں کے چیک اپ اور آپر یشن کے فری کیمپ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقعہ پر سرور فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن بیگم پروین سرور اور دیگر بھی موجود تھے گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحریک انصاف اپوزیشن کے تمام عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کر نے کیلئے تیار ہے او ان کوہر سیاسی میدان میں شکست بھی دیں گے چوہدری محمدسرور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کا الیکشن 12مارچ کو ہورہا ہے اْنہوں نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ کے صادق سنجرانی حکومت اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہیں ان کے تمام سینیٹرز کے ساتھ بہتر ین تعلقات ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اپنے سیاسی مقاصد کیلئے سینیٹ الیکشن کے موقعہ پر بھی قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے اْنہوں نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں میں کسی قسم کی تفر یق نہیں ہوگی بعدازں، ساہیوال میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملک فیصل جلال ڈھکو کی بھابی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقعہ پر سابق ضلع کونسل چیئر مین ساہیوال ملک محمد یار ڈھکو،سابق ایم پی اے رانا آفتاب احمد اور گور نر پنجاب کے پو لٹیکل سیکرٹری میاں کاشف اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
چودھری سرور