انفارمیشن گروپ کے افسران ملک کی خدمت کو شعار بنائیں،شہیرہ شاہد

انفارمیشن گروپ کے افسران ملک کی خدمت کو شعار بنائیں،شہیرہ شاہد

  

 لاہور(خصوصی رپورٹ)سول سروسز اکیڈمی والٹن میں زیر تربیت اڑتالیسویں کامن کے انفارمیشن گروپ کے افسران کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شہیرہ شاہد نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے نئے افسران محنت، لگن اور دیانتداری سے کام کرنا سیکھیں اور ملک کی خدمت کو اپنا حقیقی شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ؒنے اپنی مختلف تقاریر میں سول سرونٹس کے لئے جو رہنما اْصول متعین کیے وہ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ کا درجہ رکھتے ہیں۔ نوجوان افسران کو چاہیے کہ وہ اِن اْصولوں سے رہنمائی حاصل کریں۔ محترمہ شہیرہ شاہد نے کہا کہ دور جدید کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے وزارت اطلاعات کے افسران اپنے آپ کو تمام ضروری مہارتوں اور علوم سے بہرہ ور کریں اور دیانت داری کو ہر حال میں اپنے پیش نظر رکھیں۔ عشائیہ میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور اور ڈائریکٹریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز لاہور کے تمام افسران نے شرکت کی۔ عشائیہ کے اختتام پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے زیر تربیت افسران کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

شہیرہ شاہد

مزید :

صفحہ آخر -