پشین،ایرانی پیٹرول پر رشوت لینے کے الزام میں 11 لیویز اہلکار معطل
پشین(مانیٹرنگ ڈیسک)پشین میں ایرانی پیٹرول پر رشوت لینے کے الزام میں 11 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشین کا کہنا ہے کہ پشین کی تحصیل سرانان کے11 لیویز اہلکار رشوت لینے کے الزام میں معطل ہوئے ہیں، معطل اہلکاروں پر ایرانی پیٹرول لے جانیوالی گاڑیوں سے رشوت لینے کاالزام ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرحرمزئی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے،کمیٹی 7یوم میں اپنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کریگی۔
لیویز اہلکار معطل