نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو 2ہزار اپارٹمنٹس دینے کا فیصلہ 

نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو 2ہزار اپارٹمنٹس دینے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (اپنے نمائندے سے) وزیراعظم پاکستان کے50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے پروگرام کے سلسلے میں ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے تحت تعمیر کیے جانے والے چار ہزار میں سے دو ہزار اپارٹمنٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نامزد کردہ شہریوں کو الاٹ کئے جائیں گے۔ یہ اتھارٹی ان افراد کو تین لاکھ روپے فی کس سبسڈی دے گی جو براہ راست منصوبے کے ایسکرو اکاو ¿نٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔اس سلسلے میں دونوں محکموں کے درمیان ایم او یو پر دستخط کر دئیے گئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر ہاو ؤسنگ میاں محمود الرشید، نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (نیوڈا) کے چیئرمین جنرل (ریٹائرڈ) انور علی حیدر، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران، واسا لاہور کے واسا چیئرمین شیخ امتیاز محمود اور دیگر متعلقہ شخصیات بھی موجود تھیں۔نیوڈا کی طرف سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پراجیکٹ بریگیڈئر (ر) امانت علی خان اور ایل ڈی اے کی طرف سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان نے ایم او یو پر دستخط کئے۔اس موقع پر ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی رہنمائی میں شہریوں کو آسان اقساط پر سستے گھروں کی فراہمی کے لئے ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے درمیان پہلے ہی معاہدہ ہو چکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگا جس کا فنانشل ماڈل ملک میں سستے گھروں کی تعمیر کے لئے مشعل راہ کا کام دے گا۔