حکومت سینٹ انتخاب کے بعد معاشی اصلاحات کرے،گل مرزا

  حکومت سینٹ انتخاب کے بعد معاشی اصلاحات کرے،گل مرزا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ حکومت سینٹ انتخاب کے بعد ملک معاشی اصلاحات پر ایوان بالا اور ایوان زیریں سے بزنس فرینڈلی قوانین کی منظوری لے کر آئے۔ بزنس سیکٹر کو دنیا کی خود کفیل معاشی قوتوں کی طرز پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے مسائل سے نکالا جائے۔ پاکستان کے صنعتکار سرمایہ کار بزنس مین جو ملک میں اور بیرون ملک کاروبار کررہے ہیں انہیں ٹیکس ودیگر سرکاری دفتری بھاری ڈیوٹیوں سے آزاد کیا جائے۔

 کر ملک بھر میں قوم میں کاروبار کا جذبہ ابھارا جائے۔ آج جدید دور میں تعلیم یافتہ نوجوان تیزی سے ملازمت سے مایوس اور آن لائن ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کارپوریٹ اور سمال بزنس سیکٹر میں کامیابی کے ساتھ اپنے کاروبار کررہے ہیں۔ حکومت اگر کاروبار اور تجارتی مراکز ٹریڈر کے کردار کو ملکی معیشت میں اہم ترین سمجھ کر نئی معاشی پالیسی لے آئے تو ملک و قوم کی تقدیر بدل جائے گی۔ تجارتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری سرگرمیوں میں ساز گار حالات ملکی معیشت کا نقشہ بدل دیں گے۔ پاکستان کو بیرونی قرضوں سے نکالنے اور ملک و قوم کو خود انحصار بنانے کیلئے یک نکاتی ایجنڈے کے تحت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -