صادق سنجرانی ہی  چیئرمین سینٹ منتخب ہونگے،اعجاز چوہدری

صادق سنجرانی ہی  چیئرمین سینٹ منتخب ہونگے،اعجاز چوہدری

  

  لاہور(پ ر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر و سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی سینٹ الیکشن میں ووٹ خریدنے کے باوجود حکومتی اتحاد کے امید وار صادق سنجرانی ہی بھاری اکثریت سے چیئرمین سینٹ منتخب ہونگے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ بھی پی ٹی آئی کا ہو گا، شادیانے بجانے والوں کو اب منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔انہوں نے خیالات کا اظہار اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی ووٹ کو عزت دلوائی گی،یوسف رضا گیلانی چوری کے ووٹ سے منتخب ہونے کے بعد اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں،پیپلزپارٹی نے ہارس ٹریڈنگ کرکے اپنا منہ کالا کیا ہے، یوسف رضا گیلانی عدالت سے سزایافتہ اور نااہل شخص ہے، پی ٹی آئی حکومت ملکی ترقی‘ عوامی خوشحالی کی جنگ لڑرہی ہے۔

، پی ٹی آئی عوام کی حمایت سے اقتدار میں آئی اور عوامی حمایت سے ہی اپنی حکومتی  مدت پوری کریگی،وزیراعظم عمران خان نے کرپشن زدہ عناصر کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، پی ڈی ایم کی لوٹ مار کی سیاست کاخاتمہ کرلے ہی دم لیں گے، وزیراعظم کا  ًکوئی بھوکا نہیں سوئے گا  ًپروگرام کا آغاز ریاستی مدینہ کی طرف پہلا قدم ہے، پی ٹی آئی کا محور و مرکز عام آدمی کے مسائل کرنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -