تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہیں،رضا الرحمن

تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہیں،رضا الرحمن

  

 لاہور(پ ر) سرونگ سکولزوکالجزایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں رضاالرحمان نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے سختی سے انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں،ملک بھر میں کوروناکے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث عوامی و سیاسی اجتماعات پر پابندی لگا ئی جائے،تعلیمی ادارے ہمیشہ کی طرح اب بھی حکومت سے مکمل تعاون کیلئے تیارہیں۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہکرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سرونگ سکولزوکالجزایسوسی ایشن پاکستان نے فی الفور عوامی و سیاسی اجتماعات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر تی ہے، پبلک مقامات،بازاروں اور مارکیٹس میں ماسک بھی لازمی قراردیا جائے۔ انہو ں نے مزیدکہا کہ تعلیمی ادارے ہمیشہ کی طرح اب بھی حکومت سے مکمل تعاون کیلئے تیارہیں۔ 

 پبلک مقامات، شادی ہالز،ریسٹورنٹس پربھی انسداد کروانا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔شادی بیاہ کی تقریبات بھی محدود کی جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہرطرح کے سیاسی و عوامی اجتماعات کورونا کے پھیلاو کا سبب بن رہے ہیں۔عوام کی مبینہ غفلت تعلیمی اداروں کیلئے مسائل بڑھا رہی ہے حالانکہ تعلیمی ادارے حسب معمول سختی سے انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں۔میاں رضا نے مزید کہا کہ امتحانات سر پر ہیں،تعلیمی ادارے مزید بندش کے متحمل نہیں ہوسکتے۔حکومت، عوام اور سیاستدانوں کی مبینہ غفلت کا نزلہ تعلیمی اداروں پر نہ گرائے۔میاں رضا نے مطالبہ کیا کہ این سی اوسی تعلیمی اداروں کی دوبارہ مبینہ بندش کی بجائے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لے اور نظام تعلیم کو تباہی اور نقصان سے بچانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -