مشائخ کونسل کے وفد کی وزیر اوقاف کے ساتھ ملاقات،مطالبات پیش کئے

  مشائخ کونسل کے وفد کی وزیر اوقاف کے ساتھ ملاقات،مطالبات پیش کئے

  

لاہور(پ ر)اکاؤنٹنٹ جنرل آف پنجاب کے شعبہ پے رول سیکشنز نے ماہ فروری2021 میں 27892 کلیم اور ہیلتھ اورایجوکیشن اتھارٹیز کے 2899 کلیم پروسس کئے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل آف پنجاب کے ذرائع کے مطابق پنشن کے 1758 جبکہ جی پی فنڈز کے 4158 کیسز بھی پروسس کئے گئے ہیں۔ پولیس کے 1100 کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں جو کہ متعلقہ محکمہ کی طرف سے تاخیر کے سبب پچھلے دو ماہ سے بند تھیں بھی جاری کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اے جی آفس کے ملازمین کی کارکردگی کو مزید بہتر اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنانے کے لئے ماہ فروری میں 7 ٹریننگ ورکشاپس منعقد گئیں جن میں ملازمین کو SAP سسٹم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کے دیگر کورسز اور جی پی فنڈز اور پنشن کے بارے میں بھی تربیت دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ انٹرنل شکایات کے ازالے کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کی جانب سے 16 فروری کو کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -