وقف املاک بورڈ ممبران کااجلاس،متعدد اقدامات کی منظوری

وقف املاک بورڈ ممبران کااجلاس،متعدد اقدامات کی منظوری

  

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 335واں اجلاس چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی صدارت میں بورڈ آفس لاہور میں ہوا جس میں ملک بھر سے سرکاری و غیر سرکاری ہندو  اور سکھ بورڈ ممبران نے شرکت کی اجلاس میں مختلف اہم ایجنڈا آئٹیم زیر غور آئے جن میں کئی اس کی منظوری دی گئی اور سابقہ میٹنگ کے منٹس بارے بھی گفتگوکی گئی۔بورڈ چیئرمین نے ممبران کو بورڈ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پنجاب پولیس سے بیدیاں روڈ پر واقع ٹرسٹ بورڈ کی 72کنال سات مرلے کے قریب قیمتی پراپرٹی پنجاب پولیس سے واگزار کروا کر اسکا قبضہ حاصل کر لیا ہے انہوں نے بتایا کہ بورڈ کا ریونیو فروری 2021تک بورڈ کے ریونیو میں 346ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مختلف بنکوں میں موجود ڈیپازٹ میں بھی خاطر خواہ بہتری ہوئے ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -