ڈاکٹر ارشد ضیاء کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،ذکر اللہ مجاہد

  ڈاکٹر ارشد ضیاء کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سابق ایم ایس ثریا عظیم ہسپتال و ڈی جی ریسکیو 1122 بریگیڈیئرڈاکٹر ارشد ضیاء مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ثریا عظیم ہسپتال میں تعزیتی ریفرنس، ڈاکٹر ارشد ضیاء کے صاحبزادوں ڈاکٹر ذوالقرنین، محمد علی کی خصوصی شرکت، صدر گورننگ باڈی میاں ذکر اللہ مجاہد، ایم ایس ڈاکٹر سید علی حسن، سیکرٹری افتخار چوہدری، عبدالعزیز عابد، فیا ض احمد فیضی، ڈاکٹر لیاقت علی کا ڈاکٹر ارشد ضیاء کو زبردست خراج تحسین، ذکر اللہ مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہاارشد ضیاء بڑا آدمی تھا ریسکیو 1122میں ذمہ داری ادا کی کار ہائے نمایاں انجام دیئے ثریا عظیم میں دن رات ایک کیا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ایم ایس ڈاکٹر سید علی حسن نے کہا ارشد ضیاء اخلاقی اعلیٰ شخصیت کا مالک اور لوگو ں کے دلوں میں راج کرتا تھا۔سیکرٹری افتخار چوہدری نے کہا ارشد ضیاء نے جب عہدہ سنبھالا تو کہا جتنی بھی سیلری لگائیں گے وہ میں واپس کردوں گا  انہوں نے کر کے بھی دکھایا۔ عبدالعزیز عابد نے کہا مریضوں کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ سر بلند رکھا جائے گا۔ فیاض احمد فیضی نے کہامرحوم خدمت کے جذبے سے سرشار تھے،ہسپتال کے معاملات کو حل کرنے کے لیے بڑی جانفشانی سے کام لیا کرتے تھے۔ ڈاکٹر لیاقیت علی، ڈاکٹر آصف کھوکھر اور ان کے صاحبزادوں نے بھی خطاب کیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -