تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا فیصلہ قابل مذمت ہے،اعجاز بٹ

  تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا فیصلہ قابل مذمت ہے،اعجاز بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا فیصلہ تعلیم دشمن ہے،نجانے وزراء کیوں تعلیم کا شعبہ تباہ کرناچاہتے ہیں،پوری دنیا میں تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں اور ہمارے ہاں بند کیا جارہاہے،ایسے فیصلوں سے نئی نسل کا مستقبل تباہ ہو جائے گا،حکومت فوری طور پر یہ فیصلہ واپس لے ان خیالات کا اظہار اعجاز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی اعجاز احمد بٹ نے ہنگامی طور بلائے جانے والے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں لمبا عرصہ سکول بند رہنے سے طلبہ و طالبات پڑھائی میں کافی کمزو ر ہو چکے ہیں آن لائن تعلیمی نظام کسی بھی طرح اوپن کلاسز والے نظام کی جگہ نہیں لے سکتا،انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے طلبہ کی تعلیم پر بہت برا اثر پڑے گا ابھی تو ماضی میں ہونے والے تعلیمی نقصان کاازالہ نہیں کیا گیا اوپر سے حکمران پھر چھٹیوں کے اعلان کرکے نئی نسل کا مستقبل خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -