پلاک اورڈی جی پی آر پنجاب میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پلاک اورڈی جی پی آر پنجاب میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  

لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر اور ڈی جی پی آر پنجاب میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف اور ڈی جی پی آر پنجاب ثمن رائے نے یاداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا کہ مفاہمتی یاداشت کا مقصد زبان، فن اور ثقافت کا فروغ ہے۔ پلاک کے زیر انتظام ایف ایم 95 پنجابی زبان کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ ڈی جی پی آر پنجاب ثمن رائے نے کہا کہ ایف ایم 95 پنجاب رنگ عوام میں مقبول ریڈیو اسٹیشن ہے جو حکومتی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی عوام تک رسائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس مفاہمتی یاداشت کے تحت دونوں ادارے پنجاب کی زبان، فن و ثقافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ حکومتی فلاحی اقدامات سے متعلق معلومات بھی ریڈیو پروگراموں کے ذریعے عوام تک پہنچانے کا ذریعہ بنیں گے۔

 ڈاکٹر صغریٰ صدف

مزید :

صفحہ آخر -