پیپلزپارٹی پنجاب کی لانگ مارچ کے سلسلے میں تیاریاں شروع 

پیپلزپارٹی پنجاب کی لانگ مارچ کے سلسلے میں تیاریاں شروع 

  

لاہور(این این آئی)پیپلزپارٹی وسطی پنجاب نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لانگ مارچ کے سلسلے میں تیاریاں شروع کردیں۔پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے سربراہ قمر زمان کائرہ ہوں گے۔کمیٹی ممبران میں چودھری منظور احمد، چودھری اسلم گل، سید حسن مرتضی،عثمان سلیم ملک اور عاصم محمود بھٹی شامل ہوں گے۔پی ڈی ایم لانگ مارچ کی میڈیا کوریج کے حوالے سے میڈیا کمیٹی کے سربراہ سید حسن مرتضی ہوں گے جبکہ فنانس کمیٹی کی سربراہی عاصم محمود بھٹی کریں گے۔پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے اجلاس میں وسطی پنجاب کے تمام ڈویژنز، اضلاع اور الائیڈ ونگز کے عہدیداروں کا اجلاس جلد طلب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

لانگ مارچ

مزید :

صفحہ آخر -