اداکارہ صوفیہ کی درخواست پرایف آئی اے سے بچوں کی وطن واپسی طریقہ کار طلب 

اداکارہ صوفیہ کی درخواست پرایف آئی اے سے بچوں کی وطن واپسی طریقہ کار طلب 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر ایف آئی اے سے بچوں کی وطن واپسی پر طریقہ کار طلب کرلیا فاضل جج نے دوران سماعت استفسار کیا کہ بچیوں کی وطن واپسی کے لیے کیا اقدامات کئے گئے ہیں بچیوں کی بازیابی کے لیے یو اے ای حکومت کے ساتھ ہونے والے رابطوں سے متعلق بھی آگاہ عدالت کوکیاجائے اور ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے سے متعلق محکمہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،درخواست گزارصوفیہ مرزا کاموقف ہے کہ اس کے سابق شوہر بچیوں کو دھوکے سے بیرون ملک لے گئے،سابق شوہر جعلی دستاویزات کے ذریعے بچیوں کو بیرون ملک لے کرگئے  عدالت سے استدعاہے کہ بچیوں کی بازیابی کا حکم دیاجائے۔

بازیابی درخواست

مزید :

صفحہ آخر -