بداخلاقی، اسقاط حمل کے 4 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد

بداخلاقی، اسقاط حمل کے 4 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے نابالغ لڑکی سے بداخلاقی اور اسقاط حمل کے چار ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں عدالتی حکم کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ کی سربراہی میں پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا،مسٹرجسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،مقدمہ کی مدعیہ کی طرف سے مشتاق موہل ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ ملزم یاسین نے نابالغ مدعیہ کے ساتھ زنا بالجبر کا ارتکاب کیا، ملزمان شکیل اور دو خواتین نے مدعیہ کا زبردستی اسقاط حمل کروایا، ملزمان پولیس تفتیش میں بھی گناہگار ثابت ہوچکے ہیں، ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں، ملزموں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی جائیں،فاضل بنچ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد چاروں ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

درخواستیں مسترد

مزید :

صفحہ آخر -