پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ مسترد کردیا 

  پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ مسترد کردیا 

  

لاہور(آن لائن)پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ امتحانات کی وجہ سے حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے کیونکہ ملک میں سب کچھ کھلا ہے تو اس صورت میں سکول مزید بند نہیں ہوں گے، کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مائیکرولاک ڈان کا آپشن استعمال کیا جائے خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث حکومت کی طرف سے لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیاگیا ہے۔

نجی سکولز ایسوسی ایشن 

مزید :

صفحہ آخر -