پرویز خٹک نے نہیں بلوچستان عوامی پارٹی نے غفور حیدری کو پیشکش کی، عثمان ڈار 

 پرویز خٹک نے نہیں بلوچستان عوامی پارٹی نے غفور حیدری کو پیشکش کی، عثمان ڈار 

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پرویز خٹک نے نہیں بلوچستان عوامی پارٹی نے غفور حیدری کو پیشکش کی۔ایک انٹرویو میں عثمان ڈار نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں حمایت کیلئے ایک دوسرے کے پاس جارہی ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے پرویز خٹک نے عبدالغفور حیدری کو آفر نہیں کی یہ پیشکش بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اقتدارکی اورہم حق کی جنگ لڑ رہے ہیں اپوزیشن نیخریدوفروخت کرنے کیلئے اوپن ووٹنگ کی مخالفت کی، ن لیگ اورپی پی نے میثاق جمہوریت میں اوپن ووٹنگ کاکہاتھا، پیپلزپارٹی والے اپنی لیڈر بینظیرکے بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے ن لیگ، پی پی اورفضل الرحمان قومی مجرم ہیں۔ 

عثمان ڈار 

مزید :

صفحہ آخر -