ایمل ولی خان تمام رکاؤٹیں توڑ کر لنڈی کوتل جلسہ گاہ پہنچ گئے 

ایمل ولی خان تمام رکاؤٹیں توڑ کر لنڈی کوتل جلسہ گاہ پہنچ گئے 

  

خیبر (بیوروپورٹ)ایمل ولی خان نے تمام رکاوٹیں توڑ کر لنڈیکوتل پہنچ گئے جگہ جگہ پر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان نے زبردست استقبال کیا ایمل ولی خان نے باچاخان چوک لنڈیکوتل بازار میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طورخم بارڈر پر سخت پالیسیوں کی وجہ سے پشاور کے صنعت تجارت صحت مراکزپر آدھے سے زیادہ اثر پڑ گیا ہے جبکہ طورخم بارڈر پر تجارت 75 فیصد سے 4فیصد تک آگیا ہے انہوں نے کہا کہ بارڈر پر پالیسیاں نرم کریں تاکہ دو طرفہ تجارت کو فروغ مل سکے انہوں نے کہا کہ عام لوگوں پاسپورٹ ویزہ چھ مہینوں کے بجائے 3سال کر دے تاکہ عام لوگ تکلیف سے بچ سکے اور ویزہ پالیسی آسان بنایا جائے ایمل ولی خان نے کہا کہ این ایل سی تمام مسائل کی جڑھ ہے این ایل سی کی تجارت دشمن پالیسیوں کی وجہ سے تاجر ٹرانسپورٹرز سخت پریشان ہیں انکی وجہ سے رکاوٹیں کھڑی کرکے طورخم میں جلسے میں مشکلات پیدا کی انہوں نے کہا کہ وہ حقوق حاصل کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ جنگ نہیں چاہتے بلکہ اپنے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ  لر اور بر افغان ایک ہیں انکے ساتھ رشتے ہیں رسم رواج ایک ہیں اس لئے کوئی جدا نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ پاک افغان شاہراہ پر انکے کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور گاڑیوں کی شیشے تھوڑ دیئے گئے جو قابل افسوس ہے جسکی بھر پور مزمت کرتے ہیں جلسے سے ضلع خیبر کے صدر شاہ حسین شینواری اور ملک دریا خان ذخہ خیل نے بھی خطاب کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -