نوشہرہ،مختلف واقعات میں لڑکی جاں بحق،1نوجوان زخمی

نوشہرہ،مختلف واقعات میں لڑکی جاں بحق،1نوجوان زخمی

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ رسالپور میں گھریلو زندگی سے تنگ اکر جواں سالہ لڑکی نے اپنے آپ پر فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا جبکہ دوسرے واقعے میں تھانہ رسالپور کے حدود میں ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران ولد محمد نذیر مرحوم سا کن سائیس منڈی فضل گنج نے رپورٹ درج کرائے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران میں نے گھر کے دوسرے کمرے سے فائرنگ کی آواز سن کر میں فورا جائے وقوع بالا پر جاکر دیکھا کہ ہمشیرہ حسینہ زخمی حالت میں خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے معلوم ہوا ہے کہ ہمشیرہ نے اپنی زندگی سے تنگ ہوکر کمرے پڑی  پستول سے اپنے آپ پر باارادہ خودکشی کا فائرنگ کیاہے جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی ہے ہم نے ہسپتال لے جاتے ہوئے وہ زخموں کی تاب لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگئی۔جبکہ دوسرے واقعہ تھانہ رسالپور کے حدود میں ہوا جس مجروح نوید ولد وکیل زادہ ساکن سوکئی مردان نے زخمی حالت میں رپورٹ درج کرتے پولیس کوبتایا کہ میں اپنے بھائی شکیل زادہ کے ساتھ سوکئی روڈ پر موٹر سائیکل پرجارہا تھا کہ ملزمان معین ولد شاکر اور کاشان ولد عبدالرشید ساکنان سوکئی مردان نے ہمیں دیکھتے ہی اندھا دھندفائرنگ شروع کردی جس کی فائرنگ سے میں لگ شدید زخمی ہوگیا جبکہ میرا بھائی شکیل زاداہ بال بال بچ گئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -