عوام کو سستے گھروں کی فراہمی کے وعدے کو پورا کیا جائیگا،ڈاکٹر امجد

عوام کو سستے گھروں کی فراہمی کے وعدے کو پورا کیا جائیگا،ڈاکٹر امجد

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختو نخوا کے وزیر ہا ؤ سنگ ڈا کٹر امجد علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمرا ن خان نے عوا م سے سستے گھرو ں کا جووعدہ کیا تھا، خیبر پختو نخوا حکو مت اس کو عملی جا معہ پہنا رہی ہے اور خیبر پختو نخوا میں اسی منصو بے کے تحت محکمہ ہاؤسنگ، غریب و بے گھر افراد کے اپنے گھر کا خواب حقیقت بنا رہا ہے اور صو با ئی ہاؤسنگ اتھارٹی نے خیبر پختو نخوا کے عوا م کی آسانی کے لئے چار ڈویژنز میں سہولت مراکز قائم کر دئیے ہیں جس میں ایبٹ آباد، سوات،   کوہا ٹ اور پشاور شامل ہیں۔ ان مراکز کے قیام کا اصل مقصد عوا م کو اپنے اپنے ڈویژنل ہیڈ کواٹرز میں ان کے مسا ئل کے فوری حل کی سہولیات کی فراہمی ہے  تاکہ عوا م کو پشاور نہ جا نا پڑے۔ ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے بدھ کے روز ریجنل فیسیلٹیشن سنٹر ایبٹ آباد میں ہزارہ ڈویژن کے رہائشی و پراونشل ہا ؤ سنگ اتھارٹی صارفین کو ایبٹ آباد فیسیلیٹیشنز سنٹرز میں 70 الا ٹمنٹ لیٹرز دینے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبر پختو نخوا ہا ؤسنگ اتھا رٹی نادر خان رانا، ڈائریکٹر ہا ؤسنگ شہزادہ بہرا م، ہاؤسنگ اتھارٹی کے دیگر افسران کے علاوہ الاٹمنٹ لیٹرز حاصل کر نے وا لے صا رفین بھی مو جود تھے۔وزیر ہا ؤ سنگ ڈا کٹرامجد علی نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کے جن لوگوں کو الاٹمنٹ لیٹرز جا ری کئے گئے ہیں انہو ں نے ہنگو ٹاؤن شپ میں درخوا ستیں دے رکھی تھیں ان درخوا ستو ں کی با قا عدہ قرہ اندازی کے ذریعے الائمنٹ کی گئی۔انہو ں نے مزید کہا کہ صو بہ خیبر پختو نخوا کے دیگر ڈویژنز پشاور اور سوات فیسیلیٹیشنز سنٹرز سے بھی صارفین کو الاٹمنٹ لیٹرز ملنا شروع ہوگئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ریجنل فیسیلٹیشن سنٹرز پراونشل ہا ؤ سنگ اتھارٹی کے منصوبوں کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایف سنٹر کے توسط سے پی ایچ اے امور میں تیزی اور منصوبوں کی بروقت پیشرفت میں مدد ملے گی اورمذکورہ مراکز سے استفادہ کرتے ہوئے عوام صوبے میں جاری کسی بھی منصوبے سے متعلق امور باآسانی نمٹا سکتے ہیں۔فیسیلیٹیشنز سنٹرز میں پلاٹس مالکان، فنانس اور بینک ہوم فنانس سہولت، پلاٹس الاٹمنٹ، منتقلی اور کینسلیشن باآسانی کر سکیں گے۔ ہما ری حکو مت نے صوبائی محکموں میں اصلاحات کرکے انہیں عوامی خدمت کا آئینہ دار بنا رہی ہے۔ صوبائی محکمے عوام کے وسیع تر مفاد میں آسان ترین و بروقت سروس ڈیلیوری یقینی بنارہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ ہا ؤ سنگ نے غریب و بے گھر افراد کے لئے بہت سارے منصوبے شروع کر رکھے ہیں اور ان منصوبو ں میں  بیرون ملک سرمایہ کار بھی اب صوبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -