تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں،شکیل خان 

تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں،شکیل خان 

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈسے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ تاجربرادری ملک کے معشیت چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں تجارت پیغمبروں کاپیشہ ہے تاجربرادری ناپ تول ذخیرہ اندوزی ملاٹ کرنے سے گریز کریں کیونکہ دنیاواخرت کی کامیابی صرف اورصرف ایمانداری میں ہے تاجروں کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں قانون پورے صوبے کے لئے ایک ہے اگریہاں کے تاجروں کوبلاجوازتنگ کیاگیاتوانتظامیہ کوڈٹ کرجواب دیں گے۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے بدھ کے روزحجرہ ریسٹورنٹ جالاوانان میں اماندرہ جالاوانان بازارکے نومنتخب کابینہ کے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کے صدارت معروف سماجی شخصیت حاجی شاہ وزیرخان نے کی۔اس موقع پرانہوں نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیاتقریب سے تھانہ بازارکے صدرفضل قادرخان اماندرہ جالاوانان کے صدرذاکرحسین بٹ خیلہ بازارکے سرپرست اعلیٰ میاں عزیزالحق جنرل سیکرٹری سلطان یوسف صدرزوارخان نے بھی خطاب کیا اس موقع پرانہوں نے شکیل خان کوتاجربرادری سے درپیش مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اماندرہ جالاوانان میں واپڈاکاکوئی بھی کمپلیٹ افس نہیں ہے نکاسی اب کاکوئی بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے معمولی بارش کے دن بازارسیلاب کامنظرپیش کرتے ہیں موجودہ ٹرانسفرمراوورلوڈ ہونے کی وجہ سے تاجروں کوشدیدبحران کاسامنا ہے۔شکیل خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاجروں کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے  بھرپوراقدامات کریں گے کیونکہ ملک کے معشیت چلانے میں تاجرریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ حالات کوٹھیک کرنے کیلئے تاجربرادری بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں صفائی کاخاص خیال رکھیں ناپ تول ملاوٹ اورذخیرہ اندوزئی کے گریزکریں کیونکہ دنیااوراخرت کے کامیابی ایمانداری میں ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -