عبدالولی خان یونیورسٹی کے ملازمین کی مطالبات کے حل کیلئے احتجاج

    عبدالولی خان یونیورسٹی کے ملازمین کی مطالبات کے حل کیلئے احتجاج

  

مردان(بیورورپورٹ)عبدالولی خان یو نیورسٹی کے ملازمین نے صوبائی حکو مت کی جانب سے ہیلتھ سمیت دیگر الاؤنسز میں کٹوتی کے فیصلے کے خلاف گارڈن کیمپس میں احتجاجی ریلی نکالی، ملازمین نے حکومت کے اقدام کو غیر آئینی اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔منگل کے روز عبدالولی خان یو نیورسٹی گارڈ کیمپس میں آل ایمپلائز ایسوسی ایشن نے حکو مت کی جانب سے یو نیورسٹی ملازمین سے ہیلتھ اور دیگر الاؤنسز میں کٹوتی کے فیصلے کیخلاف یو نیورسٹی کے اندر ریلی نکالی اورحتجا جی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ملازمین نے ہا تھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے نعرے درج تھے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا جو طوفان چل رہاہے ان کے مقابلے میں ملازمین کی تنخواہیں 30 فیصد کم ہے حکو مت کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر نا چاہیے تھا الاؤنسز میں کٹوتی سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ دوسری طرف حکومت نے اسمبلی کے وزراء اور ممبر ان کی تنخواہوں میں 4 سو فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان سے سوتیلا سلوک بند کیا جائے اور حکومت اپنے فیصلے پر فوری نظر ثانی کر کے اسے واپس لے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -