گیس کم پریشر عوامی شکایات، فضل حکیم خان یوسفزئی کا نوٹس

  گیس کم پریشر عوامی شکایات، فضل حکیم خان یوسفزئی کا نوٹس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ایم پی اے و چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے مینگورہ کے مختلف علاقوں ملوک آباد، رنگ محلہ اور وتکے شاہدرہ میں گیس کم پریشر کے حوالے سے مسلسل عوامی شکایات کا نوٹس۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے انچارج میرویس خان کو طلب کرلیا اور شکایات سامنے رکھیں اور وجوہات معلوم کیں۔ چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی کا حکام کو مسئلہ جلد حل کرنے کی ہدایت۔ سوئی ناردرن کمپنی کے انچارج نے دو دنوں میں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ کم پریشر کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے حکمت عملی ہونی چاہیے اور عوامی شکایات پر فوراً کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -