غریب ممالک میں کورونا ویکسین کی کمی پرغیر سرکاری تنظیموں کا اظہار تشویش

      غریب ممالک میں کورونا ویکسین کی کمی پرغیر سرکاری تنظیموں کا اظہار ...

  

واشنگٹن(آئی این پی)بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی کئی غیر سرکاری امدادی تنظیموں نے غریب یا کم آمدنی والے ممالک میں کورونا ویکسین کی کمی کے خلاف خبردار کیا ہے،کئی امدادی تنظیمیں مختلف دوا ساز کمپنیوں کو حاصل اس ویکسین کی پیداوار کے قانونی حقوق کی معطلی کے مطالبے بھی کر رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ممالک مقامی طور پر یہ ویکسین خود تیار کر سکیں۔عالمی میڈیا کے مطابق  آکسفیم نے کہا ہے کہ دنیا کے غریب ترین ممالک کی اکثریت میں ابھی تک کسی ایک بھی شہری کو ویکسین نہیں لگائی گئی،اس تنظیم  نے کہا ہے دنیا کے جنوبی نصف کرے کے ممالک میں ویکسین کی کمی کے سبب رواں برس کے آخر تک صرف بیس فیصد باشندوں کو ہی کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگائے جانے کی امید ہے۔

غریب ممالک 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -