کرپشن کی ذمہ دار جماعتیں اوپن بیلٹ کی مخالفت کررہی ہیں،فرخ حبیب

 کرپشن کی ذمہ دار جماعتیں اوپن بیلٹ کی مخالفت کررہی ہیں،فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چارٹرڈآف ڈیموکریسی میں بینظیراورنوازشریف نے دستخط کیے تھے، 2009میں الیکشن کمیشن کی کمیٹی نے یوسف رضاگیلانی کوتجویزدی تھی جبکہ 2019میں احسن اقبال نے کہااوپن بیلٹ ہونے چاہئے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جوجماعتیں کرپشن کی ذمہ دارہیں اب وہ اوپن بیلٹ کی مخالفت کررہی ہیں، ن لیگ کے ٹکٹوں کے لالچ دیئے گئے ہیں، عمران خان کہتے رہے سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کوکہاگیاکہ ٹیکنالوجی کااستعمال کریں۔ضمیروں کی سوداگری روکنے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، مریم بی بی کہتی ہے  نٹ نہیں چلا ن لیگ کاٹکٹ چلا اور یوسف گیلانی کے بیٹے بتارہے ہیں سندھ میں یہ اور پنجاب میں یہ ریٹ ہے۔عوام جان چکی ہے ووٹوں کاخریدارکون ہے، 174ووٹ فوزیہ ارشدکوملتے ہیں،حفیظ شیخ کو160ووٹ ملتے ہیں، یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ ان16لوگوں کوتلاش کریں، یوسف گیلانی،حیدرگیلانی کوبلالیں وہ بتا دیں گے، خریداریہ ہیں۔
فرخ حبیب