پی پی رہنماؤں کی سید عبدالقادر گیلانی سے  ملاقات‘ سیاسی‘ صورتحال پر تبادلہ خیال

پی پی رہنماؤں کی سید عبدالقادر گیلانی سے  ملاقات‘ سیاسی‘ صورتحال پر تبادلہ ...

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سید یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے سے سرائیکی وسیب کی محرومیوں کے خاتمے کی جدوجہد کو تقویت ملے گی۔پاکستان ڈیموکریٹک(بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

 موومنٹ میں شامل تمام جماعتوں کا بنیادی مقصد اس مسلط کردہ نااہل ٹولے کو عوامی،جمہوری طاقت سے گھر بھیجنا ہے۔عوام مہنگاء،بیروزگاری سے پریشان ہیں اور حکمران این آر او نہیں دونگا کی گردان سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید عبدالقادر گیلانی نے انجینئر واصف،رائے ثاقب،نعیم شہزاد و دیگر معززین علاقہ  سے ملاقات کے دوران کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں سرائیکی صوبے کا نعرہ لگاکر عوام کو بیوقوف بنانے والے صوبہ محاز کے کھلاڑی اب منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر سرائیکی صوبہ کی جدوجہد تیز کریگی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل تمام جماعتوں کو صوبہ بنانے پر متفق کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی،مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور حکومت میں سرائیکی وسیب کی بھرپور خدمت کی ہے اور اب چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد سینیٹ میں سرائیکی صوبہ کی جدوجہد کیلئے عملی اقدامات کرینگے۔حکومت نے بجلی،گیس،اشیائے خوردونوش کو عوام کی پہنچ سے دور کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہیں۔اس موقع پر انجینئر واصف،رائے ثاقب،نعیم شہزاد نے مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر عبدالقادر گیلانی کو مبارکباد پیش کی اور چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -