این ڈی سی ٹیک اور پی ٹی سی ایل کے درمیان پہلی مرتبہ کلاؤڈ بینکنگ سروسز کی فراہمی کیلئے معاہدہ
ملتان(پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان میں پہلی مرتبہ کلاوڈ پر بینکنگ کی خدمات (بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)
کی فراہمی کے لئے Temenos (تیمونوس)کے علاقائی ایوارڈ یافتہ شراکت دار NdcTech (این ڈی سی ٹیک) کے ساتھ ایک شراکت داری قائم کی ہے۔ ندیم خان، قائم مقام سی ای او اور گروپ چیف فنانشل آفیسر، پی ٹی سی ایل گروپ، ضرار ہشام خان، چیف بزنس سروسز آفیسر،پی ٹی سی ایل،سعد مظفر وڑائچ، گروپ چیف ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن آفیسر (آپریشنز)، پی ٹی سی ایل اور عمارہ مسعو د، سی ای او اور صدر، NdcTech (این ڈی سی ٹیک) اور دونوں کمپنیوں کے دیگر سینئر حکام نے کراچی میں منعقدہ دستخطی تقریب میں شرکت کی۔ پی ٹی سی ایل اور NdcTech (این ڈی سی ٹیک) کے مابین اس شراکت داری سے کلاؤ ڈ پرمبنی ڈیجیٹل بینکنگ اور کور بینکنگ سلوشنزکی پیش کش میں مدد ملے گی۔یہ بینکو ں اورغیر بینکاری مالیاتی اداروں کو پہلی بار پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔ اس شراکت دار ی سے نئی راہیں کھلیں گی اور یہ بینکو ں کو 90 دن سے بھی کم دنوں میں اپنے صارفین کو ڈیجیٹل طور پر بینکاری خدمات فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔ مزید برآں اس سے بینکوں کوان کی مرضی سے کام کرنے کی سہولت ملے گی تاکہ وہ شروع سے ہی سبک رفتاری اور تبدیلی کیلئے تیاررہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، ندیم خان، قائم مقام سی ای او اورگروپ چیف فنانشل آفیسر، پی ٹی سی ایل گروپ نے کہا”مالیاتی شعبے کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لئے بڑھتی ہوئی ضروریات کے مدنظراس شعبے کے لئے ملک میں کلاوڈ پر مبنی ہوسٹنگ کیلئے پی ٹی سی ایل ایک درست انتخاب ہے۔ ہم کارپویٹس اور انٹرپرائزز کو پاکستان کے اندر ڈیٹا کو ہوسٹ کرنے کے لئے بھرپور صلاحیت کے ساتھ ایک جامع اور محفوظ سلوشن فراہم کررہے ہیں۔ یہ معاہدہ پی ٹی سی ایل اور NdcTech (این ڈی سی ٹیک)کو اس قابل بنائے گا کہ وہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ملک کے اندر مالیاتی ڈیٹا کو اکٹھا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ محفوظ کلاوڈ سلوشن تیار کرنے میں مشترکہ طو پر مدد فراہم کر سکیں گے۔“اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے پی اے سی اور مشرق وسطیٰ افریقہ Temenos (تیمونوس) کے صدر، ژان پال مرجئی نے کہا”ہم این ڈی سی ٹیک اور پی ٹی سی ایل کے مابین اس شراکت کا خیر مقدم کرتے ہیں تاکہ پاکستان میں بینکوں کیلئے مقامی کلاؤڈ ہوسٹنگ سلوشنزفراہم کیاجاسکے۔ Temenos (تیمونوس) سافٹ ویئر کلاؤڈ نیٹو ہے اور ڈیجیٹل بینکنگ دور کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ Temenos (تیمونوس) بینکوں کیلئے انتخابی پلیٹ فارم ہے جو انتہائی ہنر مند لاگت کے ماڈل بنانا چاہتا ہے تاکہ تیزی سے مارکیٹ تک رسائی حاصل کی جاسکے اور جدید ذاتی نوعیت کی مصنوعات کا آغاز کیا جاسکے۔“اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے NdcTech (این ڈی سی ٹیک) کی سی ای اواورصدر عمارہ مسعو د نے کہا ”یہ پی ٹی سی ایل کے ساتھ ہمارے لئے ایک اسٹریٹجک شراکت ہے جو واضح طورپر پاکستان میں جدید ترین اور محفوظ سہولیات کے ساتھ ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر کھڑا ہے۔ اس تعاون کے ذریعے ہم پی ٹی سی ایل کلاؤڈ پر ویلیو ایڈڈ خدمات کا استعمال کرنے کے خواہش مند بینکوں کیلئے دنیا کے سرکردہ Temenos (تیمونوس) سافٹ ویئر کی مشترکہ میز بانی کریں گے۔ Temenos (تیمونوس) کلاؤڈ نیٹو اور کلاؤڈ اگنوسٹک مصنوعات اور مقامی ملک کی مخصوص مصنوعات اور خدمات کے ساتھ تعمیر کردہ پاکستان ماڈل بینک کی ہماری پیش کش کو قومی سوئچز اور گیٹ ویز کے ساتھ مکمل طور پر مربوط کیا گیا ہے جس سے ڈیجیٹل بینکوں کو تیز ی سے لانچ کرنے کا موقع ملتا ہے۔“بطور شراکت دار پی ٹی سی ایل ڈیٹا سنٹر اور انفرسٹرکچر سروسز فراہم کرے گا،جبکہ NdcTech (این ڈی سی ٹیک) Temenos (تیمونوس) کے ذریعے عملدرآمد، اپ گریڈیشن اور مینجیڈسلوشن کی خدمات فراہم کرے گا۔
معاہدہ