موٹر سائیکل چور گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

موٹر سائیکل چور گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کاروائی کے دوران تھانہ رحمان بابا کی حدود میں گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جو گھروں اور دیگر جگہوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد جعلی کاغذات بنوانے کے بعد سادہ لوح افراد کو فروخت کرتا تھا، جس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عبدالرحمان ولد عزیزالرحمان سکنہ امین کالونی نے تھانہ بھانہ رحمان بابا پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے گھر کے سامنے سے کسی نامعلوم ملزم نے موٹر سائیکل چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ڈی ایس پی صدرعالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگاتے ہوئے عاطف ولد منیر اور عاطف ولد پیازدین کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل جعلی کاغذات بنوانے کے بعد سادہ لوح افراد کو فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی، جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے