تفریحی ٹیکس میں اضافے کیلئے خصوصی  اقدامات کا فیصلہ‘ خصوصی سکواڈ بنانے کی تیاریاں 

تفریحی ٹیکس میں اضافے کیلئے خصوصی  اقدامات کا فیصلہ‘ خصوصی سکواڈ بنانے کی ...

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) پنجاب حکومت نے صوبے میں تفریحی ٹیکس کی لیکیج کو روکنے اور اس میں اضافہ کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،افسران کو  (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں تفریحی ٹیکس کی وصولیوں کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے جائیں، ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے بھی انہیں ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے تھیٹر انتظامیہ کے ساتھ میٹنگز کی جائیں، ذرائع کے مطابق میلے اور تھیٹر انتظامیہ تفریحی ٹیکس کے حوالے سے سپیشل کلکٹر کو رپورٹ کرنے کے پابند ہونگے، محکمہ ایکسائز پنجاب کے ان اقدامات سے تفریح ٹیکس کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی وصولیاں متوقع ہیں۔

تیاریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -