قومی بچت کے زیر اہتمام سٹیٹ بنک ملتان 25   ہزار پریمیم انعامی بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی‘ آر  پی او‘ افتخار علی شاہ‘ نوید اقبال اور دیگر کی شرکت

قومی بچت کے زیر اہتمام سٹیٹ بنک ملتان 25   ہزار پریمیم انعامی بانڈ کی پہلی ...

  

 ملتان (نیوز  ر پو رٹر) نیشنل سیونگز قومی بچت کے زیر اہتمام سٹیٹ بنک آف پاکستان میں منعقد ہونیوالی پچیس ہزار پریمیم (رجسٹرڈ) انعامی بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی کی تقریب(بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)

 کے موقع پر سید خرم علی شاہ ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں قومی بچت کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کی انہوں نے مجھے بطور مہمان خصوصی قرعہ اندازی میں شرکت کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی تقریب میں قرعہ اندازی کی شفافیت کا اندازہ ہوا۔ قومی بچت کے انعامی بانڈ بچت بھی ہیں انعام بھی اور ملکی معشت کا استحکام بھی۔ محکمہ قومی بچت ملکی معیشت کے استحکام میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔تقریب کے چیئر مین ڈرا میاں محمد جہانگیر شاہد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھی قومیں ہمیشہ بچت کے طریقہ کار پر عمل کر کے ترقی کرتی ہیں انہوں نے انعام جیتنیوالے خوش نصیبوں کو پیشگی مبارک باد بھی دی۔ ارسلان اسلم ملک، ریجنل ڈائریکٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم بچت کو اپنانا چاہئے انہوں نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر روشنی ڈالی۔ ملتان چیمبر آف کامرس کی طرف سے سید افتخار علی شاہ سینئر وائس پریذیڈنٹ اور نوید اقبال نے بطور ممبر ڈرا کمیٹی شرکت کی۔

قومی بچت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -