ٹانک، کورونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی، جشن بہاراں کی تیاریاں جاری

      ٹانک، کورونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی، جشن بہاراں کی تیاریاں جاری

  

 ٹانک(نمائندہ خصوصی)کرونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی میلہ جات جشن بہاراں ڈیرہ جات کی تیاریاں زور و شور سے جاری تعلیمی اداروں،پبلک پلیس  اور تشہیری مہم کے ذریعے ایک طرف کرونا وبا کے خلاف حکومت کروڑوں اربوں روپے خرچ کرکے  آواز اوٹھا رہی ہے تو دوسری جانب وہی حکومت کروڑوں روپے خرچ کرکے میلا جات جشن بہاراں اور ڈیرہ جات  کا انعقاد  کار کے کرونا وائرس کو پھیلانے میں کردار ادا کرنے جا رہی ہے  حالیہ دنوں میں کرونا وائرس ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے مگر بدقسمتی سے ایک سو بیس اور حفاظتی اقدامات کو یقینی نہیں بنایا جارہا حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرانے کی بجائے  عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا جارہا ہے صوبہ خیبر پختونخواہ جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے میں نے اس جان لیوا وبا کو بالکل نظر انداز کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ دیگر اضلاع کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سالانہ میلا جات جشن بہاراں ڈیرہ جات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اس عوامی میلہ میں صرف ڈیرہ اسماعیل خان بلکہ جنوبی وزیرستان،ضلع بھکر،دریا خان،ضلع ٹانک، ضلع لکی مروت اور صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں یہ عوامی اجتماع کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل پاکستان پریمیر لیگ جیسے اہم ایونٹ کو بھی ختم کر دیا گیا ہے مگر اس کے باوجود ڈیرہ اسماعیل خان میں میلہ جات،جشن بہاراں، ڈیرہ جات انعقاد اور حکومتی سطح پر  عوامی اکٹھ  خود حکومتی دعووں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ایک طرف سے بین الاقوامی سطح پر اس صوبہ کے خاتمے اور اس پر قابو پانے کے لیے حکمت  عملی تیار کی جارہی ہے دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں میلہ جات اور ڈیرہ جات ہزاروں لوگوں اور جانوروں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے یہی نہیں اس جان لیوا وبا سے بچنے کے لیے سعودی عرب نے ہائی اہم اور ضروری ارکان اسلام پر پابندی عائد کرتے ہوئے حج  اور عمرہ پر پابندی لگا رکھی ہے  مگر اس کے باوجود صوبہ خیبر پختونخوا بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ  ڈیرہ جات میلہ جات جشن بہاراں پر کروڑوں روپے خرچ کرکے ہزاروں لوگوں کو اکٹھا کر کے اس وباء کو پھیلانے کے اسباب پیدا کر رہی ہے جو انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں کمشنر ڈیرہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ  ان اقدامات پر صوبائی حکومت  فوری ایکشن لینا چاہیے اور میلہ جات جشن بہاراں ڈیرہ جات  جیسے عوامی اجتماعات پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے کرونا ایس او پیز  پر عملدرآمد کرنے کو یقینی بنائیں جو وزیر اعلی خیبرپشتونخوا۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کے لئے سوالیہ نشان ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -