پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غائب: منافع خوروں، گراں فروشوں کو لوٹ مار کالائسنس: غریبوں کا اللہ حافظ 

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غائب: منافع خوروں، گراں فروشوں کو لوٹ مار کالائسنس: ...

  

ملتان (نیوز  ر پو رٹر) برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ انتظامیہ پولٹری سیکٹر کو کنٹرول کرنے اور برائیلر کے قیمت میں کمی (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

لانے میں ناکام ہوگئی، گذشتہ دو ہفتوں کے دوران برائیلر گوشت کی فی کلو قیمت 320 سے 350 روپے کلو تک برقرار ہے۔ جبکہ زندہ برائیلر 262 سے 265 تک فروخت جاری ہے مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی لانے کے لئے سوشل میڈیا پر برائیلر گوشت کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی گئی ہے۔ برائیلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ مقامی سطح پر برائیلر مرغی کی فارمنگ کا کم ہونا اور ملتان کے پولٹری فارمز سے دوسرے شہروں کو سپلائی بتایا جارہا ہے۔ جبکہ چکن شاپس مالکان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہمیں ناجائز جرمانے کر رہی ہے۔ پولٹری فارمز سے سپلائی مہنگی ہورہی ہے تو ہم کم قیمت پر گوشت کیسے بیچ سکتے ہیں۔  سیزن آؤٹ ہوتے ہی انڈہ کی قیمت 5000 روپے پیٹی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔شہر میں انڈہ (فارمی)کا سیزن اختتام پزیر ہوتیہی تھوک مارکیٹ میں انڈہ کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔گزشتہ روزانڈہ (فارمی)کے سودے 5000 روپے فی پیٹی (30درجن) کی سطح پر طے پائے۔آج پرچون مارکیٹ میں انڈہ کی قیمت 170 روپے درجن یا اس سے بھی بڑھ جائے گی۔انڈہ کی بڑھتی قیمتوں سے صارفین میں تشویش پھیل رہی ہے۔  چینی کی فی بوری قیمت میں 200روپے کی کمی واقع ہو گئی۔غلہ منڈی میں چینی کی قیمت 9500 روپے سے کم ہو کر 9300 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔گزشتہ روز ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی 100 کلو گرام قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔چینی کی قیمت میں نئی کمی سے 9300 روپے کی سطح پر آگئی۔تاہم پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں کمی پیدا نہیں ہو سکی ہے۔

بہاول پور(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے (بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

خاتمہ کے لئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 8مارچ سے 10مارچ تک ضلع بھر میں 2377دکانوں، ریڑھیوں، مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز میں جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کو چیک کیا۔اس دوران 104مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے موقع پر ہی مجموعی طور پر 120500/-روپے جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے تنبیہ کی ہے کہ اشیائے خوردونوش مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت کی جائیں اور نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں۔

آویزاں 

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھرمیں عوام کوریلیف فراہم کرنے اوراشیائے خوردونوش کی (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

قیمتوں کوکنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائیں جن میں تاجر، سول سوسائٹی اورحکومتی افسران شامل ہیں کواپنے اپنے اضلاع میں منافع خوروں اورگراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی تاہم ضلعی حکومت اورپرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابرہے انتظامیہ اورکمیٹی کی طرف سے عوامی ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے بلندوبانگ دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں منافع خوراورگراں فروش عوام کومہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرکے سبقت لے گئے ہیں انتظامیہ کی عدم توجہی اورغفلت کے باعث پولٹری گوشت کی قیمت میں 140روپے اضافہ کے ساتھ 420روپے کلو، فارمی انڈے کی قیمت میں 5روپے اضافہ کے ساتھ انڈے فی درجن 150روپے کردئیے گئے جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں 15سے 20روپے تک فی کلواضافہ ہواہے اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں 20سے30روپے اضافہ ہواہے جبکہ پرائیویٹ میڈیکل اسٹورزمالکان نے ادویات کے بھی من مانے ریٹس مقررکررکھے ہیں،بیکری آئٹم، مٹھائیوں کے نرخوں میں بھی کمی نہ لائی جاسکی ہے پرائس کنٹرول کمیٹیوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف خاموشی اختیارکررکھی ہے جبکہ عوام مہنگے داموں اشیائے خوردونوش خریدنے پرمجبور ہیں خریداروں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کراصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق اشیائے خوردونوش کی مقررکردہ قیمتوں پرعملدرآمدکرایاجارہاہے زائدقیمتیں وصول کرنے والے تاجروں اوردکانداروں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کی جارہی ہے۔

خاموش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -