رحیم یار خان: یوٹیلیٹی سٹورز کا کرپشن سکینڈل بے نقاب‘ اہلکار کارروائی سے محفوظ 

رحیم یار خان: یوٹیلیٹی سٹورز کا کرپشن سکینڈل بے نقاب‘ اہلکار کارروائی سے ...

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) عوام کی سہولت کی خاطر اربوں روپے کی خطیر رقم سے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی جانب سے جاری ریلیف پیکیج ریجن رحیم یار خان میں اہلکار کیلئے کمائی کا ذریعہ بن گیا اور ضلع بھر میں موجود 5 درجن سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز میں سے کچھ پر تعینات ملازمین دھڑلے سے روزانہ لاکھوں روپے مالیت کا مال سرعام ادھر ادھر کررہے ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا کو اطلاع ملی کہ وئیر ہاوس رحیم یار خان سے چینی‘گھی و دیگر اشیائے خوردونوش لیکر خان بیلہ جن پور و دیگر (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

سٹورز پر سپلائی لانے والی گاڑی نمبر RNS 1469 پر کے ایل پی روڈ خان بیلہ پر تعینات انچارج سٹور مولوی منیر احمد آج سینکڑوں کلو گھی اور کئی من چینی جدید ٹیکنیکل طریقہ سے سٹور کی بجائے شیدانی شریف میں پرائیویٹ مافیا کو پہنچائے گا جس پر میڈیا کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر شیدانی شریف جا کر سپلائی لیکر آنے والے مزدا نمبر RNS 1469 کو چیک کیا تو اسکے عملہ نے وہاں پر ہزاروں روپے مالیتی 500 کلو گھی3 من چینی پر مشتمل 3 تھیلے اتارے اور بچنے والا1 تھیلا چینی25 کلو گھی گاڑی کا عملہ واپس لیکر چلا گیا۔ اس موقع پر میڈیا نے وئیر ہاس سے جاری سامان کی ڈیبٹ لسٹ دکھانے کا کہا تو گاڑی عملہ اور پرائیویٹ مافیا نے  دکھانے سے انکار کر دیا۔یاد رہے کہ 21 فروری کو بھی میڈیا نے منیراحمد کی کرپشن کی تفصیلی نشاندہی کی تھی مگر آفیسران کے مبینہ چہیتے ہونے کی وجہ سے کارروائی نہ ہوئی اور الٹا کاروائی نہ ہونے پر اسکے حوصلے بلند ہوگئے۔

محفوظ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -