بنوں،ن لیگ شمالی وزستان کے کارکنوں کا قیادت کی بے عزتی کیخلاف مظاہرہ

بنوں،ن لیگ شمالی وزستان کے کارکنوں کا قیادت کی بے عزتی کیخلاف مظاہرہ

  

بنوں (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن شمالی وزیرستان کے کارکنوں نے مرکزی قیادت کی بے عزتی کے خلاف نیشنل پریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کیلئے کئی مدت تک بند کردیا مظاہرین نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف نعرے بازی کی جس کی قیادت مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ملک لیاقت علی وزیر کی اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ کے ڈویژنل صدر زاہد منڈان بھی موجود تھے صوبائی رہنما ملک لیاقت علی وزیر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے پی ٹی آئی کے پاس حکومت چلانے کا کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے عوام دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے اس وجہ سے اپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے پی ٹی آئی انتقامی سیاست پر اُتر آئی ہے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سابق نہیں بلکہ ملک کے موجودہ وزیر اعظم ہیں غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف گامزن ہے مسلم لیگ ن کے دور میں ملک ترقی کررہا تھا لیکن آج پی ٹی آئی کی حکومت دوسرے ممالک سے قرضہ لے رہی ہے بہت افسوس کا مقام ہے ملک کا ہر ایک بچہ قرضہ دار ہے اُنہوں نے مزید کہاکہ مرکزی قیادت کے اشارے کے منتظر ہیں وہ اشارہ کرے گی تو ہم ہر حد تک جائیں گے مسلم لیگ ن کے کارکناں کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں پی ٹی آئی نے ملک کو معیشت کے لحاظ سے تباہ کردیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -