مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق‘ خاتون کی خود کشی

 مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق‘ خاتون کی خود کشی

  

ملتان‘ جلالپور‘ مظفر گڑھ (وقائع نگار‘ نامہ نگار) صدر جلالپور کے علاقے میں 30 سالہ خاتون نے پنکھے سے جھول کر خودکشی کرلی،پولیس نے نعش قبضے میں لینے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کیمطابق موضع کندری چھتو والا کی رہائشی نسیم بی بی اپنیگھر موجود تھی کہ خودکو کمرے میں بند کرکے چھت والے پنکھے سے (بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)

رسی لٹکاکر گلے میں ڈال کر خودکشی کرلی،اہل خانہ کے شور واہ ویلا پر دیگر لوگوں نے کمرے کا دروازہ توڑ کر دیکھا تو نسیم بی بی مردہ حالت میں پائے گئی جس کی اطلاع پولیس صدر جلالپور کو دی گئی،اطلاع پاکر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی نعش جھولتی ہوئی پنکھے سے اتار کر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع ہے۔ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے37سالہ شخص کو کچل ڈالا،پولیس نے ٹرالی کو تھانے میں بند کردیا۔گوالہ منیر احمد اپنی موٹرسائیکل پر دودھ والی ڈرمیاں لوڈ کرکے اڈا متی کیقریب سے گزررہاتھا کہ سامنے سے آنے والی تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر ٹکراگئی جس کینتیجے میں منیر احمدشدید زخمی ہوگیاجوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر خالق حقیقی سے جاملا،نامعلوم ڈرائیور ٹرالی چھوڑ کر فرار ہوگیا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر منیر احمد کی نعش قبضے میں لیکر ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کیبعد اہل خانہ کیحوالے کردی گئی اور ٹرالی کو تھانہ منتقل کرنے کیبعد فرار ہونے والے ڈرائیور کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم کے بعد ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا‘ مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ موڑ ہیڈ محمدوالا روڈ پر پل دیوان اور پل پاوڑا کے درمیان گزشتہ شب اڑھائی بجے  ٹینکر کے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ٹینکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجے میں ٹینکی کا ڈرائیور اشرف موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹینکی اور ٹرک کے کلینر زخمی ہو گئے جنہیں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -