متوقع بلدیاتی الیکشن‘ سیاست دان سرگرم‘لابنگ‘ جوڑ توڑ‘دوستوں سے رابطے 

متوقع بلدیاتی الیکشن‘ سیاست دان سرگرم‘لابنگ‘ جوڑ توڑ‘دوستوں سے رابطے 

  

 ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) حکو مت کی جانب سے رواں سال جولائی میں متوقع بلدیاتی الیکشن کروانے کے اعلان کے بعد حلقہ این اے165تحصیل میلسی اور حلقہ پی پی235ٹبہ سلطان پور کے حکومتی اور مخالف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں نے اپنی تیاریاں بھر پور انداز میں شروع کرتے ہوئے شادی بیاہ کی تقریبات میں زیادہ سے (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

زیادہ شرکت کرتے ہوئے اپنی پوزیشن عوام کو دکھانے میں لگے ہوئے ہیں مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس، سابق صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس، عاصم سعید خان منیس،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی، صوبائی وزیر جہازیب خان کھچی،سابق ایم این اے اظہر یوسفزئی، امین خان خاکوانی سمیت دیگر سیاست دان بلدیاتی انتخابات میں اپنے اُمیدواروں کو کامیاب کروانے کے لئے برادریوں کے حمایت حاصل کرنے میں مصروف ہوچکے ہیں مسلم لیگ ن کے سعید احمد خان منیس اپنے دونوں صاحبزاداوں کے ہمراہ اس وقت اپنی بھر پورسیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے منیس گروپ دوبارہ پھر سے عوام میں مقبولت حاصل کرتا جارہاہے تحریک انصاف کے علی رضا خان خاکوانی اپنی مقبولت عوام میں کھوچکے ہیں۔ 

رابطے شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -