مہنگائی‘ بیروز گاری‘ تبدیلی عوام کے گلے  پڑ گئی‘ ایم پی اے محمد افضل کی بات چیت

مہنگائی‘ بیروز گاری‘ تبدیلی عوام کے گلے  پڑ گئی‘ ایم پی اے محمد افضل کی بات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 حاصل پور (نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد افضل گل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ صورت(بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)
 حال نے متوسط غریب طبقے کا کچومر نکال دیا لوگوں کے چولھے بجھ چکے ہیں بھوک کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں تجاوزات کے نام پر غریب لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے حکومت نے تو لوگوں کو گھر دینے کامنصوبہ بنایا تھا لیکن اس کے برعکس کام ہو رہا ہے تبدیلی کے نعرے کا سبز باغ دکھا کر عوام کو غربت بھوک افلاس مہنگائی بے روزگاری کے کنویں میں دھکیل دیا گیا ہے موجودہ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے آنے والا دور مسلم لیگ ن کا دور ہو گا۔
مہنگائی