مظفرگڑھ: تجاوزات مافیا بے لگام‘ سڑکوں‘ فٹ پاتھوں پر قبضہ‘ راستے بند

  مظفرگڑھ: تجاوزات مافیا بے لگام‘ سڑکوں‘ فٹ پاتھوں پر قبضہ‘ راستے بند

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ میں ضلعی انتظامیہ اور مختلف سرکاری محکموں نے تجاوزات مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے۔ بازار،سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر مقامی غیر مقامی لوگوں نے ریڑھیاں،ٹ ھئیے اور غیر قانونی دکانیں سجالیں۔ مظفرگڑھ، خان گڑھ شہر میں تجاوزات مافیا نے تمام محکموں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا،بازاروں،سڑکوں،فٹ پاتھوں اور گلیوں میں تجاوزات کی بھرمار ہوگئی، مین روڈ سمیت کوئی بھی ایسا کاروباری مرکز نہیں جہاں افغانیوں، دیگر صوبوں (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

سے آئے ہوئے پٹھانوں اور مختلف اضلاع سے آنے والے غیر مقامی اور مقامی لوگوں نے وسیع و عریض تجاوزات قائم نہ کر رکھی ہوں،  حتی کہ محکمہ اوقاف کی زمینوں پر بھی با اثر لوگوں نے شو روم پلازے تعمیر کر رکھے ہیں ذرائع کے مطابق مطابق ان تمام کو مقامی بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے جو ان دکانداروں سے ماہانہ بھاری کرایہ وصول کرتے ہیں اور دوسری طرف بازاروں اور گلیوں میں تجاوزات کے باعث خریداروں اور خاص کر خواتین اور عمر رسیدہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سجی دکانوں کے باعث نہ صرف ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، ضلعی صدر پنجاب وکلا محاذ مظفرگڑھ رانا واجد علی ایڈووکیٹ، نواب شاہد حسین خان، خواجہ عتیق الرحمن، صدر متحدہ شہری محاذ خان گڑھ رانا سہیل فرزند سمیت شہری حلقوں نے مذکورہ محکموں اور ضلع مظفرگڑھ کی انتظامیہ کے ذمہ داران سے مظفرگڑھ اور خان گڑھ شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔ 

راستے بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -