فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک‘ قوانین نظر انداز کرنے پر 2 یونٹس سیل 

فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک‘ قوانین نظر انداز کرنے پر 2 یونٹس سیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ممنوعہ، ملاوٹی خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری ہیں  قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 فوڈ یونٹس سیل، صفائی کے ناقص انتظامات پر1 لاکھ 46 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد، 162 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویڑن کے مختلف اضلاع میں خوراک میں جعلسازی کرنے والوں (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)
کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 189 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر 2 فوڈ پوائنٹس سیل جبکہ 162 فوڈ بزنس مالکان کو خوراک کا معیار میں بہتری کے لیے وارننگ نوٹسز جاری کیے لیہ کے علاقے چوک اعظم میں ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے پر سلیمانی ٹریڈرز کو سیل کردیا گیا۔ مصالحہ جات میں سٹارچ اور ڈائی کلر کی ملاوٹ پائی گئی۔ ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پائی گئی۔ 180 کلو سرخ مرچ، 120کلو ہلدی پاؤڈر اور 100کلو دھنیا پاؤڈر برآمد کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈی جی خان میں فیض کریانہ سٹور کو گٹکا فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ دوران کاروائی 544 ساشے گٹکا برآمد کر لیا گیا۔ اسی طرح رحیم یارخان میں آصف اینڈ برادرز کو پیک شدہ مصالحوں پر مناسب لیبلنگ نہ ہونے پر 20 ہزار، مظفرگڑھ میں شکیل رشید مرچ پوائنٹ کو کھلے اور ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے پر 15 ہزار اور راجن پور میں سعید کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے پر 12 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران، 120 کلو کھویا، 544 ساشے گٹکا، 110 لٹر ایکسپائرڈ مشروبات اور 100 کلو کھلے ملاوٹی مصالحے تلف کردیے گئے۔
یونٹس سیل