رحیم یار خان: چوری کی 16 وارداتیں‘ ملزم نقدی‘ موبائل‘ موٹر سائیکل لیکر فرار
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 16 وارداتیں ہوئیں‘ ملزمان لیپ ٹاپ آٹو رکشہ موٹر سائیکل نقدی موبائل فون روٹر پمپ پیٹر انجن بیٹریاں اور درخت چرا کر فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات فوجی چوک کے رہائشی عدنان قمر کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم امجد نے 32 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)
چرا لیا دوسری واردات پاکستان چوک کے رہائشی اظہر محمود کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا تیسری واردات طاہر کالونی کے رہائشی محمد بلال کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوتھی واردات کوٹ درعیہ کے رہائشی حمزہ جاوید کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم وقاص نے 95 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات مظہر فرید کالونی کے رہائشی بابر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 80 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات اجمل ٹان کے رہائشی سعد عثمان کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان امان اللہ وغیرہ نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات صدی وال کے رہائشی محمد عاشق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا آٹھویں واردات 5 موری کے رہائشی ملک اظہر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 37 ہزار 200 روپے کی نقدی چرا لی نویں واردات ظاہر پیر کے رہائشی محمد شعیب کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دسویں واردات کھائی خیر شاہ کے رہائشی محمد شعیب کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا گیارہویں واردات بستی غوث کے رہائشی فرزند علی کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم اخلاق نے 16 ہزار روپے مالیت کا روٹر پمپ چرا لیا بارہویں واردات کوٹ درعیہ کے رہائشی راشد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم وقاص نے 2 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کا آٹو رکشہ چرا لیا تیرہویں واردات بکھرانی کے رہائشی محمد اکمل کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا چودھویں واردات گوٹھ ماہی کے رہائشی محمد الطاف کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان نادر وغیرہ نے 40 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں اور سولر چرا لیا پندرہویں واردات ریاض ٹان کے رہائشی محمد آصف کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم جاوید 10 ہزار روپے مالیت کی ٹوٹیاں چرا لی جبکہ سولہویں واردات موضع مہران کے فاریسٹ گارڈ کے علاقہ میں ہوئی جہاں 2 ملزمان نصیر حسین وغیرہ نے 3 لاکھ 86 ہزار روپے مالیت کے سرکاری درخت چرا لیے اور فرار ہوگئیمالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
چوری‘ ڈکیتی