کاروبار برادری ریونیو بڑھانے کیلئے تجاویز دے‘ عابد رضا بودلہ

 کاروبار برادری ریونیو بڑھانے کیلئے تجاویز دے‘ عابد رضا بودلہ

  

ملتان (نیوز  ر پو رٹر) چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس آر ٹی او ملتان عابد رضا بودلہ نے کہاسسٹم میں وقت کے ساتھ تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔کاروباری سیکٹر ریونیوبڑھانے اور مسائل کے حل کیلئے تجاویز دے،ہم کھلے دل سے خیر مقدم کریں گے۔وہ آل پاکستان بیڈ شیٹ اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (ایپبوما)کی طرف سے دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کررہے تھے۔اس موقعہ پروائس چانسلر بہائالدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر منصور اکبر(بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

 کنڈی،خواجہ جلال الدین رومی،خواجہ محمد الیاس،خواجہ محمد صلاح الدین،خواجہ محمد حسین،خواجہ ایم انیس،خواجہ محمد فاضل،خواجہ سلیم رضا آصف،سید عاصم شاہ،سید احسن شاہ،شیخ فضل الہی ودیگر موجود تھے۔ عابد رضا بودلہ نے مزید کہاکہ کوشش ہے کہ کسی فرد کو شکایت کاموقع نہ دیں،بیوروکریسی بری نہیں ہوتی،کچھ طریقہ کار اور کچھ ہرایک کا مخصوص رول ہوتا ہے جس کی وجہ سے کہیں نہ کہیں شکایت آہی جاتی ہے۔ایوان تجارت و صنعت اور دیگر کاروباری ادارے ٹیکسز کے حصول میں اہم کردار کے حامل ہیں۔ کاروبار چلے گاتو اس کے ثمرات ترقیاتی سیکٹر اور عوامی سطح پر نظر آئیں گے جو کاروبار کررہاہے او اس پر وقت بھی خرچ کررہا ہے،وہ ہمارے لیے بہت احترام کے قابل ہے۔اگرپھربھی کوئی کوتاہی ہوجائے تو ہماری اصلاح کریں۔انہوں نے کہا کہ لیٹ ریٹرن فائلنگ کے لیے پندرہ پندرہ دن کی ایکسٹیشن دی گئی تھی۔ملتان ریجن میں 31ہزار روپے سے زیادہ درخواستیں آئی تھیں سب نمٹا دی گئیں، اگرکسی کا نام ایکٹو ٹیکس پیئر میں نہیں آرہا تو یہ سسٹم کی وجہ سے ہے۔اس موقع پر کمشنر آئی آر کارپوریٹ زون ملتان زاہدہ سرفراز نے کہاکہ ہمارا کام ٹیکس گزاروں کے مسائل کو بروقت اور تیزی سے حل کرنا ہے۔اس کے لیے آپ ہر وقت ہمیں کال کرسکتے ہیں۔ایپبوما کے چیئرمین خواجہ محمد یونس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکس معاملات میں بہت بہتری آرہی ہے۔کورونا کے بعد کاروباری سرگرمیاں بڑھانے سے پاکستان کی ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی ہے۔ ایپبوما کی ہرممکن کوشش ہے کہ کاروباری طبقہ خصوصا ایس ایم ایز سیکٹر کے مسائل ہرفورم پراٹھائے اور ان کو حل کیاجائے۔ اس کے لیے ہم آرٹی او ملتان کے بھی شکرگزار ہیں۔ بہائالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے خصوصی درخواست ہے کہ وہ انڈسٹری اور اکیڈمیا میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ورک فورس تیار کرنے کے لیے خصوصی تعاون کریں۔ ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرخواجہ جلال الدین رومی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ غازی خان جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقہ اور اس کے مسائل بھی زیادہ ہیں۔ایپبوما جوخودبھی ایس ایم ایز سیکٹر ہے، پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ایس ایم ایز سیکٹر ملکی معیشت کی مضبوطی اور روزگار کی فراہمی کااہم ترین سیکٹرہے۔ ان کے مسائل پرخصوصی فوکس کرنا اوران کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔ایک اوربڑا مسئلہ یہ ہے کہ سسنے میں آرہاہے کہ حکومت ٹیکس چھوٹ ختم کررہی ہے،جنویب پنجاب کا ایس ایم ایز سیکٹرز اب مزید ٹیکسوں کابوجھ نہیں اٹھاسکتا۔ دوسرا یہاں کپاس کا شعبہ پہلے ہی شدید بحران کاشکارہے۔ حکومت ایسی ترغیبات دے جس سے کپاس کی کاشت بڑھ سکے۔اس کے علاوہ ریفنڈز کے معاملات کوترجیح دی جائے۔ اپٹما ملتان کے عہدیدار خواجہ ایم انیس نے کہا کہ ایف بی آر اور ٹیکس دہندگان کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ریجنل ٹیکس آفس ملتان کا ٹیکس پیئر کے ساتھ اعتماد کا رشتہ پروان چڑھ رہا ہے اور ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ٹیکس ایڈوائزری کمیٹی بھوپور اقدامات کر رہی ہے۔ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر خواجہ صلاح الدین اورملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین خواجہ محمد حسین،سید عاصم شاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مالی سال کے سات ماہ میں ریونیو اہداف سے سرپلس محاصل حاصل ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ کاروباری سیکٹر کی طرف سے ایف بی آر کوجوبھی تجاویز یا مسائل بھجوائے جاتے ہیں۔ان پر فوری رسپانس ملتا ہے اوریہی تبدیلی ہے۔

عابد رضا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -