مدرسے کا طالب علم اچانک غائب‘ اغواء کا خدشہ‘ پولیس کارروائی شروع

مدرسے کا طالب علم اچانک غائب‘ اغواء کا خدشہ‘ پولیس کارروائی شروع

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)مقامی مدرسہ کے 2 طالب علموں کے غائب ہونے کے بعد فیصل آبادکے دینی مدرسہ میں زیرتعلیم کوٹ ادو کا ایک اور طالب علم گھر آتے ہوئے راستہ سے غائب ہوگیا،ایک ماہ سے زائد عرصہ ہونے کے باوجود طالبعلم کا کوئی پتہ نہیں چل سکا، تفصیل کے مطابق کوٹ ادو میں قائم معروف دینی درسگاہ کے دو طالب کا شان حمزہ اور محمد زوہیب ور یاجو کہ 20 فروری کے روز اچانک مدرسہ سے غائب ہو گئے تھے، والدین کی اطلاع پر(بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

 دونوں طالب علموں کی تلاش بھی کی گئی تھی مگر  ان کا کوئی پتہ نہ چل سکاتھا، پولیس سٹی کوٹ ادو نے غائب ہونے والے طالب علم کا شان حمزہ کے بھائی عالمگیر راجپوت کی مدعیت میں پل 88 پردودھ فیکٹری مالک عبدالرشید کے خلاف مقدمہ نمبر 160/21زیر دفعہ365درج کرلیاتھا جن کا بھی تاحال پتہ نہ چل سکا جب کہ چک نمبر 650 ٹی ڈی اے کوٹ ادو کے اشفاق احمد بلوچ کا 18 سالہ بیٹا محمد طیب جو کہ فیصل آباد میں دینی مدرسہ میں زیر تعلیم تھا 3 فروری کے روز فیصل آباد سے چھٹی پر گھر کوٹ ادو آ رہا تھا کہ راستہ میں ہی غائب ہو گیا جس کا موبائل فون تاحال بند ہے،ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود طالبعلم کا کوئی پتہ نہ چل سکا جس پر والدین شدید پریشان ہیں،پولیس چوک سرور شہید نے مغوی طالب علم محمد طیب کے والد اشفاق بلوچ کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف اغوا کا مقدمہ نمبر 105/21زیر دفعہ365درج کرلیا۔

خدشہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -