پاکستان بارے ڈاکو منٹری تیارکرنیوالی 13  رکنی ٹیم ملتان پہنچ گئی‘ مختلف علاقوں کا دورہ

    پاکستان بارے ڈاکو منٹری تیارکرنیوالی 13  رکنی ٹیم ملتان پہنچ گئی‘ مختلف ...

  

ملتان (سٹی رپو رٹر)منسٹری آف ٹورازم کی طرف سے پاکستان بارے ڈاکو منٹری تیارکرنے والی 13رکنی ٹیم بہاولپور اورچولستان کے بعد ملتان پہنچ گئی۔13رکنی سٹاف (بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)

دو ٹیموں پر مشتمل ہے جس میں ایک ٹیم زمینی اور دوسری ایریل ویو کی ریکارڈنگ کررہی ہے۔ڈاکو منٹری تیارکرنے والی اس ٹیم نے  ملتان آمد پر قلعہ کہنہ قاسم باغ کے علاوہ شہر کے تاریخی مقامات اور مختلف ہینڈی کرافٹس، بلیو پاٹری، والڈ سٹی،دمدمہ اولڈ سٹی کی عمارتوں و تعمیرات کے علاوہ کھسہ میکنگ کی ریکارڈنگ کی۔ٹیم اپنا کام مکمل کرکے جمعرات کوملتان سے روانہ ہوجائے گی۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -