ڈیرہ: سیوریج اور دیگر مسائل حل کرنے  کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں‘ حنیف پتافی

ڈیرہ: سیوریج اور دیگر مسائل حل کرنے  کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں‘ حنیف پتافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)مشیرصحت محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج اور گلیوں کے مسائل مرحلہ وار حل کیے جا رہے ہیں پی آئی اے روڈ(بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)
 اور گدائی قبرستان کی سیوریج لائن کا ٹینڈر جلد جاری کر کے اپریل کے پہلے ہفتے میں 2500فٹ سیوریج لائن کی تنصیب شروع کر دی جائے گی انہو ں نے کہاکہ ان کی تجویز پر ڈپٹی چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل کو چیف آفیسر کا اضافی چارج دیاگیاہے جواد الحسن گوندل کی خصوصی دلچسپی سے متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور کوآرڈینیشن بہتر ہوئی ہے خراب سکر اور کیبل مشینوں کو مرمت کرا کے قابل استعمال بنایاگیا ہے مشیر صحت نے کہاکہ چار ونچنگ مشینیں منگوائی گئیں جن کی مدد سے عملہ دن رات سیوریج لائنوں کی صفائی میں مصروف عمل ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں دس سال پرانے سیوریج مسائل حل کر لیے گئے ہیں سیوریج لائن کی ونچنگ اوردیگر مشینوں سے صفائی کر کے نکاسی آب کیلئے استعمال ہونے والے جنریٹرز کی تعداد 24سے کم ہو کر9رہ گئی ہے جس کی وجہ سے کارپوریشن کو ڈیزل کی مد میں بچت ہو رہی ہے مشیر صحت نے کہاکہ وقار کنٹین روڈ، پی آئی اے روڈ، بلاک گیارہ، پندرہ، بھٹہ کالونی، شہزاد کالونی، شاہ سکندر روڈ، دال فیکٹری گلی اور سبزی منڈی روڈ سے سیوریج کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔
حنیف پتافی