پنجاب سرکاری سکول لاوارث‘ سولر  پینلز چوری‘ خراب ہونے کا انکشاف

  پنجاب سرکاری سکول لاوارث‘ سولر  پینلز چوری‘ خراب ہونے کا انکشاف

  

  رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) سرکاری سکولوں میں لگائے گئے سولر پینلزعدم توجہی کے باعث چوری ہونے اور خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سکول سربراہان کی عدم(بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)

 دلچسپی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث حکومت کے سرکاری سکولوں میں لگائے گئے بیشترسولر پینل کام نہیں کر رہے۔کچھ پینلز کی بیٹیر یاں اور دیگر آلات فعال نہیں ہیں جس کے باعث سولر سسٹم کام نہیں کر رہا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اس حوالے سے تمام ڈسٹر کٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر اب سولر پینل چوری یا خراب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تو متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سولر پینلز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -